ممبئی 13 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ میں کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جن کا کسی فلم میں ہونا ہی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔
ان ہی اداکاروں میں سے ایک اداکار ہیں عامر خان۔
مسٹر پرفیكشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان ان گنے چنے اداکاروں میں سے ایک ہیں جو فلموں کی تعداد کے بجائے فلم کے معیار کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔
اپنی خوبیوں اورخصوصیات کی وجہ عامر خان اپنے معاصر اداکاروں سے کافی آگے نکل چکے ہیں عامر خان کی پیدائش 14 مارچ 1965 کو ممبئی میں ہوئی۔
ان
کے والد طاہر حسین اور چچا ناصر حسین جانے مانے فلم ساز تھے ۔
گھر میں فلمی ماحول کی وجہ سے عامر خان کی دلچسپی بھی فلموں میں ہو گئی اور وہ اداکار بننے کا خواب دیکھنے لگے۔
عامر خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1973 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے چچا ناصر حسین کے بینر تلے بنی فلم 'يادو کی بارات' سے کیا۔
بعد میں انہوں نے سال 1974 میں ریلیز فلم مدهوش 'میں بھی بطور چائلڈ اسٹار کام کیا۔
اس کے بعد انہوں نے تقریباً 11 برسوں تک فلم انڈسٹری سے کنارہ کر لیا۔