ممبئی،28جنوری(یواین آئی)مشہوراداکار عامرخان نے فلم "ٹھگس آف ہندوستان" کے فلاپ ہونے پر اپنی خاموشی توڑی ہے۔
یش راج بینر کے تحت اور علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی فلم "ٹھگس آف ہندوستان "گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی ۔ فلم میں عامر خان،امیتابھ بچن،قطرینہ کیف اور فاطمہ ثناشیخ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم باکس آفس پر امید کےمطابق کاروبار نہیں کرپائی۔ عامر نے فلم "ٹھگس آف ہندوستان" کے فلاپ ہونے کے بعد پہلی بار بات کی ہے۔
font-size: 18px; text-align: start;">عامر سے جب پوچھ گیا کہ وہ ٹھگس آف ہندوستان کی ہدایت کو معاف کریں گے تو انہوں نے کہا،"جھے نہیں لگتا کہ مجھے انہیں معاف کرنے کی ضرورت ہے۔ میں ٹیم کے ساتھ کام کرنے والا شخص ہوں۔ اگر کہیں میری ہدایت غلط ہوگئی ہے تو میں بھی غلط ہوگیا ہوں۔ ہم سبھی غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔ میرے شائقین میرے نام پر فلم دیکھتے آرہےہیں تو میں اپنے شائقین کےلئے پوری طرح ذمہ دار ہوں۔"
عامر نے کہا،"کئی لوگ ایسے تھے جو میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ انہیں فلم اچھی لگی۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ شائقین کو پورا حق ہے اپنی رائے رکھنے کا۔ ویسے بھی طویل وقت ہوگیا ہے مجھے کوئی فلاپ فلم دئے ہوئے(ہنستے ہوئے کہا)اچھا ہے شائقین کو اپنا غصہ نکالنے کا موقع ملا۔