ممبئی/20اپریل(ایجنسی) مہاراشٹر میں گرمی کے ساتھ ہی مہاراشٹرا میں پانی کا بحران کھڑا ہوگیا ہے، مہاراشٹرا کا ایک بڑا علاقہ ہر سال ایک بڑے سوکھے کا سامنا کرتاہے، اس بار سوکھے سے نٹمنے کے لیے کچھ غیر سرکاری تنظیموں اور فلم سازوں کے لوگ سامنے آئے ہیں، سپر اسٹار عامر خان نے مہاراشٹرا کے شہری علاقے کے طالب علموں اور شہریوں سے ریاست کو سوکھے آزاد بنانے میں مدد کرنے کی اپیل کی، پانی فاؤنڈیشن کے بانی اداکار نے پونے
میں سمبیسوس یونیورسٹی کے طالب علموں سے گفتگو کی اور سوکھے سے نمٹنے کے لیے ان سے جل میترا
بننے اور اس اقدام سے جوڑنے کی اپیل کی.
شہر کے لوگ جل مترا ڈاٹ پانی فاؤنڈیشن ڈاٹ ان لنک پر ربط کریں، 1 مئی کو گاؤں میں دیہاتوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے اندراج کروا سکتے ہیں، اس دن یوم مہاراشٹرا ہے، عامر نے کہا کہ میں مہارشٹرا کے سبھی نوجوانوں سے مہاراشٹرا کو سوکھے سے آزاد کرنے کے اس نیک کام سے جوڑ نے کی اپیل کرنا چاہوگا،