: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی/18اپریل(ایجنسی) بالی کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سلور اسکرین پر ٹی سیریز کمپنی کے مالک آنجہانی گلشن کمار کے کردار میں نظر آسکتے ہیں۔
گلشن کمار کی زندگی پر مبنی'مغل: دی گلشن کمار اسٹوری' بن رہی ہے۔ فلم میں پہلے اداکار اکشے کمار کو منتخب کیا گیا تھا ۔ اب کہا جارہا ہے کہ اکشے کمار کے منع کرنے کے بعد فلم میں گلشن کمار کا کردار عامر خان ادا کرسکتے ہیں۔
عامر اس فلم کو بھوشن کمار کے
ساتھ مل کر پروڈیوس بھی کررہےہیں۔ خیال ہے کہ بطور پروڈیوسر عامر بھی فلم کی سکرپٹ کے تیئں کچھ تبدیلی چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کی سکرپٹ گلشن کمار کے موسیقی کیریئر کے اتار چڑھاو پر ہی فوکس کرے .. کہ کس طرح وہ ایک جوس بیچنے والے سے میوزک کی دنیا کےبادشاہ بن گئے جبکہ انڈرورلڈ سے متعلق تمام باتوں کو ہٹا دیا جائے۔ اب فلم میں گلشن کمار کی موت اور' انڈرورلڈ اینگل' کو برائے نام دکھایا جائے گا جبکہ پوری فلم تقریبا گلشن کمار کے کیریئر پر ہی مبنی ہوگی۔