ممبئی، 6، جولائی (یو این آئی) دلیپ کمار کی عام زندگی اور تعلقات پر مبنی کتاب " ایک شخصیت کے سائے میں پہلے انگریزی اور ہندی میں شائع ہونے کے بعد اردو میں منظر عام پر آگئی، جس کی کے (Mouth Shut.com) بہت پذیرائی کی جارہی ہے۔ اردو کتاب پاکستان کے مرید پبلیکشنز نے شائع کی ہے، جس کی مصنف مبئی میں مقیم معروف تجارتی ادارہ ہا تھ شٹ ڈاٹ کام بانی اور سی ای او فیصل فاروقی نے تحریر کی ہے۔ فیصل فاروقی نے کہا کہ ان کی کتاب " ایک شخصیت کے سائے میں دلیپ کمار کی روز مرہ و عام زندگی پر مبنی ہے اور ان کے اور خاندان کے درمیان بہتر تعلقات پر مبنی ہے۔
کتاب کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ کتاب ان کی زندگی کا ایک حصہ ہے، وہ سفر جو
انہوں نے دلیپ کمار جیسی شخصیت کے سائے میں طے کیا۔ جب دلیپ کمار سے ان کی پہلی ملاقات ہوئی تو وہ صرف دس سال کے اسکول جانے والے بچہ تھے ، جبکہ دلیپ کمار ایک عالمی شہرت یافتہ اداکار کے طور پر شہرت پاچکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سب انہیں ایک منفر داداکار کے طور پر جانتے ہیں، لیکن فیصل فاروقی کا خیال ہے کہ " میں چاہوں گا کہ آپ اسے ایک بار میری آنکھوں سے دیکھیں۔اس کے ساتھ میری گفتگو، ہماری ملاقاتیں، شام کی چائے کے دوران گپ شپ، ایک ساتھ کار میں سواری اور پھر وہ یاد گار لمحات ڈوبتے سورج کے نیچے یا جو گرز پارک میں شام کے آخری پہر ، خاموشی سے ! کالج " کے میں سالوں میں جس طرح میں نے انہیں دیکھا، وہ میری زندگی کے سب سے زیادہ پر جوش لمحات تھے۔