the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 19 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر ایک فلم بنائی جائے گی۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد مداحوں کے علاوہ فلم انڈسٹری میں بھی دکھ کی لہر دوڑ گئی تھی، جب انہیں اس بات کا پتہ چلا کہ اس نے خودکشی کرلی ہے۔
سوشانت کی موت نے سوشل میڈیا پر انڈسٹری میں اقربا پروری اور امتیازی سلوک کے تیئں بحث چھیڑ دی ہے
فلمساز وجے شیکھر گپتا نے مرحوم اداکار سوشانت کی زندگی پر ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلم کا نام ’سوسائیڈ یا مرڈر‘ ہوگا۔
وجئے نے کہا کہ وہ یہ اس لئے فلم بنا



رہے ہیں تاکہ فلم انڈسٹری میں بڑے فنکاروں اور پروڈکشن ہاؤس کی اجارہ داری کو ختم کیا جاسکے۔

وجئے شیکھر گپتا نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے وہ بالی ووڈ کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں کیونکہ نئے لوگوں کو فلم انڈسٹری میں موجود ’گینگ‘ کی وجہ سے کبھی مواقع نہیں ملتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ سوشانت کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا کیونکہ انڈسٹری میں اس کا مسلسل بائیکاٹ کیا جارہا تھا۔
سوشانت کو متعدد فلموں سے آخری لمحے میں ہٹا دیا گیا تھا۔
یہ ایک بایوپک نہیں ہوگی بلکہ یہ سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی سے متاثر ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.