the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،11فروری(ایجنسی) مشہور اداکار پران نے پچاس اور ستر کی دہائی کے درمیان فلم انڈسٹری میں بطور ویلن اپنی الگ شناخت بنائی ،وہ واحد ایسے اداکار تھے جنہوں نے اکیلے ہی فلم انڈسٹری میں منفی کردار اداکئے اور اس شعبہ میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔

جس فلم میں پران ہوتے اسے دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ لگ جایا کرتی تھی۔ ان کے ذریعہ ادا کئے گئے ہر رول کو دیکھ ایسا لگتا ہے کہ وہ رول صرف پران ہی ادا کرسکتے تھے۔ اس دور میں جب ہیرو اور ہیروئن کی اہمیت بہت زیادہ ہوا کرتی تھی ایسے میں پران ایک ایسے اداکار بن کر ابھرے جنہوں نے ویلن کے رول کو بھی اتنی ہی اہمیت کا



حامل بنادیا جتنے کہ مرکزی کردار میں ہیرو اور ہیروئن ہوا کرتے تھے۔ فلم انڈسٹری میں ویلن کا دوسرا نام پران بن کر ابھرا۔


فلم انڈسٹری کے مشہور ویلن پران کے پردے پر آتے ہی ان کے مداحوں کی زبان پر ان کے مکالمے آنے لگتے تھے۔ پران کے ذریعہ ادا کئے گئے ہر کردار کی یہ خصوصیت رہی ہے کہ انہوں نے جتنی بھی فلموں میں اداکاری کی ان میں ہر کردار کو ایک الگ انداز سے شائقین کے سامنے پیش کیا۔ بطور ویلن پران کی اداکاری میں یکسانیت کبھی نہیں دیکھی گئی۔ یہی نہیں جتنی محنت وہ کردار کے ساتھ کرتے تھے اتنی ہی محنت وہ مکالموں کے ادائیگی کے ساتھ بھی کرتے تھے،ہر کردار کے ساتھ ان کے مکالمے ادا کرنے کا انداز بھی کردار کی مناسبت سے بدل جاتا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.