ممبئی، 18 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر 5 کروڑ روپے تاوان کی دھمکی ملی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے یہ رقم ادا نہیں کی
تو انہیں گولی مار دی جائے گی۔
پولیس حکام نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ حکام کو شبہ ہے کہ یہ دھمکی خوفناک لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ایک گینگسٹر نے جاری کی
ہے۔