the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 12 مارچ (یو این آئی) بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور سپر اسٹار راجیش کھنہ کی فلم’’ آنند ‘‘ کی نمائش کو آج 48 برس مکمل ہوگئے ہیں۔

رشی کیش مکھرجی کی ہدایت میں امیتابھ بچن اور راجیش کھنہ اسٹارر فلم ’آنند‘ 12 مارچ 1971 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی نمائش کو آج پورے 48 برس گزرگئے ہیں۔

 

امیتابھ بچن نے فلم سے وابستہ اپنی یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ اس فلم کے



ذریعے ایک ہی رات میں سپراسٹار بن گئے تھے۔

امیتابھ بچن نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک شائقین کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم کی ریلیز تک لوگ انہیں پہچانتے نہیں تھے ۔
صبح جب وہ اپنی کار میں پیٹرول بھروانے گئے ہوئے تھے تب انہیں کسی نے بھی نہیں پہچانا تھا۔
شام کو جب دوبارہ وہ اسی پیٹرول پمپ پر پہنچے تو انہیں دیکھنے کے لئے بھیڑ جمع ہو گئی۔
اس قصے کو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ نے لکھا یہ سچ ہے اور وہ پٹرول پمپ ارلا میں واقع ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.