ممبئی/14اکتوبر(ایجنسی)تبو دیوالی پر ریلیز ہو رہی اپنی فلم 'گول مال اگین' میں نظر آنے والی ہیں. وہ اس فلم کے پرموشن کررہی ہیں. بتائیں کہ تبو گول مال اگین میں ایک تانترک کے رول میں ہوگی، جو لوگوں کے مسائل کو دور کرتی ہے. جب بھی تبو کی فلم آتی ہے، تو انکی شادی کی بات ضرور اٹھتی ہے. وہ بالی ووڈ کے ان منتخب کردہ اداکاروں میں سے
ایک ہے، جنہوں نے 45 سال کی عمر میں ابھی تک شادی نہیں کی ہے.
جب تبو میڈیا روبرو ہوئی تو پہلے ہی سمجھ گئی کی ان سے کیا پوچھا جائے گا. انہوں نے جواب دیا، جانتی ہوں، "آپ لوگ مجھ سے میری شادی کے بارے میں پوچھیں گے. مجھے لگتا ہے کہ پوری دنیا کو میری اور سلمان کی شادی کی ہی فکر ہے." بتادیں کہ سلمان ابھی 51 سال کے ہوکر اب تک کنوارے ہیں.