ممبئی 4 نومبر(یواین آئی)بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت کی فلم’پرندہ‘کی ریلیز کے 31 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
ودھو ونود چوپڑا کی ہدایت کاری میں بنی فلم پرندہ میں جیکی شراف، انل کپور، مادھوری دکشت اور نانا پاٹیکر نے مرکزی کرداراداکیاتھا۔
یہ فلم 3 نومبر 1989 کو ریلیز ہوئی تھی۔
فلم کی ریلیز کے 31 سال مکمل ہوگئے
ہیں۔
مادھوری نے اس موقع پر خوشی کا اظہارکرنے کے لیے ٹویٹر پر پرندہ کا پوسٹر شیئر کیا۔
مادھوری کا کہنا ہے کہ یہ فلم کافی دلچسپ تھی۔
انہوں نے کہا،’’پرندہ میں پاروکا کردار ایک سنسنی خیز تجربہ رہا۔
میں نے پہلی مرتبہ مرنے کا سین بھی کیا تھا۔
فلم کے ساتھی فنکاروں اور دیگر لوگوں سے جڑی شاندار یادیں ہیں جو اسے بے حد خاص بناتی ہیں۔