the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی یکم اکتوبر(یواین آئی)میڈیا کنسلٹنگ فرم آرمیکس میڈیا کی جانب سے تیارکردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 14.6 کروڑ ہندوستانی 2019 میں فلم دیکھنے کے لیے کم ازکم ایک مرتبہ سنیما گھر گئے۔
رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ ہندوستان میں سنیما گھر کی رسائی اس کی آبادی کے 10.5 فیصد حصے تک ہے۔

آرمیکس میڈیا نے’سائزنگ دی سنیما:این آرمیکس میڈیا رپورٹ آن انڈیاز تھئیٹرکل آڈینس ریچ‘عنوان سے اپنی ریسرچ رپورٹ جاری کی ہے۔
شہری اور دیہی علاقوں کے 5600 ہندوستانی سروے پر مبنی یہ رپورٹ ہندوستان میں تھیٹر آڈینس کی جسامت بتانے والی ہندوستان کی پہلی فیصلہ کن اور واضح اسٹڈی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سروے کے لیے ڈیٹا کووڈ-19 وبا کے



سبب نافذ لاک ڈاون سے قبل جنوری سے مارچ 2020 میں جمع کیا گیا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق 14.6 کروڑ ہندوستانی 2019 میں فلم دیکھنے کے لیے کم از کم ایک بات تھیٹر گئے۔

اس طرح ہندوستان میں سنیماگھر کی رسائی اس کی آبادی کے 10.5 فیصد حصے تک ہے۔
اس 14.6 کروڑ آڈینس نے 2019 میں 103.0کروڑ تھئیٹریکل فٹفالس کا تعاون دیا، یعنی فی شخص 7.1 فلموں کا اوسط(مختلف زبانوں میں)۔

دیگر اہم نکات اس طرح ہیں۔

سنیماگھروں تک رسائی رکھنے والوں کا 58 فیصدی حصہ شہری ہندوستان سے آتا ہے۔
دیہی علاقوں میں ہندوستان کی 69 فیصد آبادی رہتی ہے لیکن تھیٹر جاکر فلم دیکھنے والوں میں اس کا حصہ محض 42 فیصد ہے، کیونکہ ان علاقوں میں تھیٹرز کی تعدادکم ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.