شملہ، 14جولائی (ایجنسی) ہماچل پردیش کے Solan سولن ضلع میں ناہن ایکسپریس وے پر کمار ہٹی کے نزدیک چار منزلہ ایک عمارت کے منہدم ہوجانے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جن میں فوج کے 11 جوان بھی شامل ہیں۔ ریاست کے وزیراعلی جے رام ٹھاکر نے واقعہ کی جوڈیشیل انکوائری کی ہدایت دی ہے۔
ضلعی ڈپٹی کمشنر کے سی چمن نے بتایا کہ راحت اور بچاو کاموں کے دوران جائے واقعہ پر ملبہ میں دبے فوج کے 10 اور جوانوں کی لاشیں آج صبح برآمدکی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملبہ میں دبے فوج کے دیگر جوانوں اور شہریوں کی تلاش جاری ہے اور ان تمام کی برآمد گی
ہونے کے تک راحت و بچاو کام جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ علاقہ میں شدید بارش ہونے سے کمہار ہٹی کے نزدیک واقع ایک چارمنزلہ عمارت کی بنیاد کے نیچے کی زمین دھنس جانے کی وجہ سے محض کچھ سیکنڈ میں گزشتہ اتوار کو شام تقریباََ چار بجے بیٹھ گئی۔ اس عمارت میں سڑک سے ملحق منزل میں ڈھابہ تھا جہاں نزدیک کے ڈگشائی علاقہ کے فوج کے تقریباََ 30جوان اور ان کے کنبہ کے اراکین سمیت 42لوگ موجود تھے۔ فوج اور ان کے کنبہ کے لوگ وہاں کھانا کھانے کے لئے رکے تھے ا ن میں سے ایک جے سی او راج کشور بھی شامل تھا۔ دیگر لوگوں میں ڈھابہ کی مالکن ارچنا، ڈھابہ کا ملازم اور گراہک تھے۔