the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/5جون(ایجنسی) حال ہی میں خبریں تھیں کہ ٹی وی اداکارگرمیت چودھری اور ان کی بیوی اداکارہ Debina دیبنا بنرجی پر راجستھان میں 11 لاکھ روپئے کے فراڈ معاملے میں ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔اب اداکارہ گرمیت چودھری نے ان سبھی الزاموں کی تردید کرتے ہوئے میڈیا کوایک آفیشیل اسٹیٹ مینٹ جاری کیا ہے۔ان کاکہنا ہے کہ اس معاملے میں یہ سچ نہیں ہے ان کی اور ان کی اہلیہ کی امیج خراب کی جا رہی ہے۔گرمیت کا کہنا ہے کہ ان کے رائل نام کے ان کے ایک فین نے انہیں ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر اموشنل بلیکمیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرمیت سے بات کرنا چاہتا ہے اس کی فیملی خطرے میں ہے اور اگر گرمیت نے اس مداح سے بات نہیں کی تو وہ خودکشی



کر لے گا۔

گرمیت کا کہنا ہے کہ شروعات میں انہوں نے اس مداح سے بات کرنے کی کوشش کی اور اس کے بعد معاملے کی نزاکت اور فین کی خودکشی کی دھمکی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ممبئ پولیس شکایت کی۔جس میں اس مداح سے جڑے نمبر اور سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ کی جانکاری بھی دی۔

گرمیت کا دعوی ہے کہ جیسے ہی ممبئی پولیس نے جانچ شروع کی تو پتہ چلا کی اس مداح نے جو نمبر استعمال کیا وہ راجستھان کا ہے ۔پولیس کی جانچ شروع ہوتے ہی فون نمبر بند کر دئے گئے ہیں۔

گرمیت کا کہنا ہے کہ اس کے بعد کچھ بینک رسیدوں کے ساتھ مجھے کسی اور نام سے ایک اکاؤنٹ سے ٹارگیٹ کے 11 لاکھ روہئے لینے کی بات کہی گئی۔اس معاملے میں ،میں صاف کہنا چاہوں گا کہ میں نے کوئی فراڈ نہیں کیا ہے تو میرے خلاف ایف آئی آر کا تو سوال ہی کھڑا نہیں ہوتا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.