the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،4جولائی(ایجنسی)مشہور اداکار نوازالدین صدیقی پردہ سیمیں پر سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈس کا کردار ادا کریں گے۔

شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے شیو سینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے کی زندگی پر فلم ٹھاکرے بنائی ہے۔ لیڈر سے فلم ساز بنے سنجے راؤت ،نوازالدین صدیقی کے ٹھاکرے میں کام اور فلم کی کامیابی سے کافی خوش ہیں۔ سنجے راؤت اب سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر جارج فرنانڈس کی زندگی پر فلم بنانے کا منصوبہ بنارہے



ہیں۔
اس میں وہ مرکزی کردار کےلئے نوازالدین صدیقی کو لینا چاہتے ہیں۔

سابقوزیر دفاع اور ٹریڈ یونینسٹ رہے جارج فرنانڈس سنجے راؤت کے اچھے دوست تھے۔ بالا صاحب ٹھاکرے میں نوازالدین کی اداکاری سے متاثر ہوکر سنجے راؤت نے حال ہی میں ان سے رابطہ کیا اور انہیں اس رول کی پیش کش کی۔ نواز کا چہرہ جارج سے کافی ملتا جلتا ہے اور اسے کاپی کرنے میں زیادہ محنت نہیں لگے گی۔ کہا جارہا ہے کہ فلم کی کہانی 1950کے وسط سے لےکر 1975تک ممبئی میں مسٹر فرنانڈس کے زندگی پر مبنی ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.