ممبئی/1ڈسمبر(ایجنسی)بالی وؤڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا کو اقوام متحدہ نے ماحولیات سے متعلق سفیر مقرر کیا ہے۔
ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں ان کی شراکت داری کے مد نظراقوام متحدہ نے 35 سالہ اداکار کو اس عہدے کے لئے مقرر کیا ہے۔
اداکارہ دیا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ '' ماحول کی حفاظت کرنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی سمت میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی محکمہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع پا کر میں بہت فخر محسوس کر رہی ہوں'' ۔
start;">واضح رہے کہ ہالی وؤڈ اداکارہ کیٹ بلیچیٹ، اینی ہیتھ وے،انجولینا جولی ، کیٹی پیری اور ایما واٹسن بھی اقوام متحدہ کی ماحولیاتی سفیر ہیں۔
دیا کو مبارکباد دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سربراہ ایرک سولهيم کا کہنا ہے کہ '' میں اس بات سے خوش ہوں کہ دیا ماحولیاتی سفیر کے طور پر اقوام متحدہ سے جڑیں۔ ہندوستان ،خاص طور پر فضائی آلودگی کے معاملے میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کر رہا ہے اور بھارت کے کئی شہر اس مسئلے سے متاثر ہیں'' ۔
Dia Mirza @deespeak
I am deeply humbled and motivated to serve nature in my new role as UN Environment Goodwill Ambassador for India. Committed to protect, secure and strengthen the rich treasures that nature provides us all!
11:20 AM - Nov 30, 2017 · Mumbai, India