ممبئی، 27 نومبر (ایجنسی) بالی وڈ کے معروف گلوکار Mohammad Aziz محمد عزیز کا آج انتقال ہو گیا۔
وہ 64 برس کے تھے۔
محمد عزیز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔ محمد عزیز کی پیدائش 02 جولائی 1954 میں مغربی بنگال کے اشوك نگر میں ہوئی تھی۔
عزیز نے بطور پلے بیک گلوکار اپنے کیریئر کا آغاز بنگلہ فلم "جیوتی" سے کیا تھا۔ سال 1984 میں وہ ممبئی آ
گئے جہاں انہوں نے ہندی فلم "امبر" میں گیت گایا ۔ اسی دوران ان کی ملاقات موسیقار انو ملک سے ہوئی جنہوں نے انہیں فلم مرد میں گانے کا موقع دیا۔ فلم مرد میں امیتابھ بچن پر فلمایا گانا "مرد تانگے والا" سپر ہٹ ثابت ہوا۔
اس کے بعد عزیز نے کئی فلموں کے ہٹ گانے گائے۔ ان میں لال دپٹا مل مل کا ، آپ کے آجانے سے، دنیا میں کتنا غم ہے وغیرہ لوگوں کے درمیان کافی ہٹ ہوا۔ انہوں نے مرد کے علاوہ بنجارن، آدمی کھلونا ہے، لو 86، پاپی دیوتا، ظلم کو جلا دوں گا، پتھر کے انسان، بیوی ہو تو ایسی، برسات کی رات جیسی کئی فلموں میں گانے گائے۔
محمد عزیز نے ہندی فلموں کے علاوہ بنگالی، اڑیااور دیگر علاقائی زبان کی فلموں میں بھی بطور پلے بیک گانے گائے۔ وہ محمد رفیع کے بہت بڑے پرستار تھے۔