the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جونپور، 16،اکتوبر (یو این آئی) ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ فرخ جعفر کا انتقال ہو گیا ہے۔ تقریباً 10 روز قبل انہیں برین اسٹروک کے باعث لکھنؤ کے سہارا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ امراؤ جان سے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والی فرخ نے آخری مرتبہ فلم گلابو ستابو میں امیتابھ بچن کی بیگم کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم پیپلی لائیو نے انہیں خاصی شہرت دلائی تھی۔ فرخ اتر پردیش کے ضلع جونپور کے قصبہ شاہ گنج محلہ بھادی کی رہائشی تھیں اور ان کی سسرال کھیتا سرائے کے قریب کلاں پور میں تھی۔
بیگم فرخ جعفر بھادی کے ایک بڑے زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ چکیسر گاؤں میں گزارا جہاں ان



کی آبائی جائیدادیں تھیں۔ وہ تین مرتبہ چکیسر گاؤں کی بلا مقابلہ پردھان بھی منتخب ہوئیں۔ان کی شادی کلاں پور میں بین الاقوامی شہرت یافتہ خاندان میں ہوئی۔ شوہر علی جعفر مجاہد آزادی اور کانگریس کے عظیم رہنما تھے وہ کئی سالوں تک قانون ساز کونسل کے رکن رہے۔ بیگم فرخ کے شوہر علی جعفر کا تعلق سجاد ظہیر کے خاندان سے تھا۔جن کی شہرت برصغیر کے علاؤہ یورپ اور ایشیا کے ممالک تک تھی۔
بیگم فرخ جعفر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1963 میں آل انڈیا ریڈیو پر بطور اناؤنسر کیا تھا وہ ہندوستان کی پہلی خاتون اناؤنسر تھیں۔ بعد میں انہوں نے ہندی سنیما کا رخ کیا پہلی ہی فلم امراؤ جان میں سدا بہار اداکارہ ریکھا کی ماں کا کردار ادا کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.