: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) عالمی یوم اردو کمیٹی کی ایک میٹنگ آج یہاں سینئر صحافی جلال الدین اسلم کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں ہرسال کی طرح اس سال بھی علامہ اقبال کے یوم پیدائش (9 نومبر، اُردو ڈے) پر خصوصی پروگرام کے دوران عالمی یوم اردو یادگار مجلہ
شائع کرنے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر سینئر صحافی معصوم مرادآبادی کی اس تجویز کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا کہ اس برس کا مجلہ اردو صحافت کے محقق اور نامور ادیب مولانا امداد صابری کے نام منسوب ہوگا، جس میں ان کی حیات وخدمات پر اہم مضامین شائع کئے جائیں گے۔