the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امیٹی یونیورسٹی پٹنہ اور یونیسیف نے 'مین بھی رپورٹر' کا اہتمام کیا
پٹنہ19 اگست (یو این آئی) امیٹی اسکول آف کمیونیکیشن، امیٹی یونیورسٹی پٹنہ نے یونیسیف بہار کے اشتراک سے 18 اور 19 اگست 2021 کو دو روزہ قومی سطح کا ویڈیو میکنگ اور فوٹو گرافی مقابلہ 'میں بھی رپورٹر' منعقد کیا۔ امیٹی یونیورسٹی پٹنہ ہر سال 19 اگست کو امی کلکس کا اہتمام کرتی ہے جسے ورلڈ فوٹوگرافی کے طور پر بھی منایا جاتا ہے جو اس سال بھی کیا گیا۔
اس ایونٹ کا بنیادی موضوع بچوں کے حقوق کو فروغ دینا اور خواتین کو بااختیار بنانا تھا، جہاں نویں سے بارہویں، انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے طلباء کو ایک پلیٹ فارم دیا گیا، جس کا استعمال کرتے ہوئے طلبہ نے دو مختلف زمروں میں حصہ لیا - آزاد ہندوستان۔ خواتین اور بچوں کے حقوق اور عام، تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر کی نمائش۔
یہ تقریب کورونا پروٹوکول کی وجہ سے آن لائن پلیٹ فارم پر ہوئی، دنیا بھر کے 150 سے زائد کالجوں اور اسکولوں سے 500 سے زیادہ



رجسٹریشن ہوئے۔ یہاں بھی ناری شکتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 فیصد سے زائد اندراجات طالبات نے کیں۔ طلباء نے اس مقابلے کو بچوں کے حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے، مساوات، کورونا ویکسینیشن جیسے موضوعات پر حیرت انگیز تصاویر اور ویڈیوز بنائے۔
پٹنہ یونیورسٹی، پٹنہ ویمنس کالج، دہلی اسکول آف فوٹوگرافی، سینٹ زیویرز کالج، چانکیہ نیشنل لاء یونیورسٹی، امریکن اسکول آف دہران، سعودی عرب اور دیگر کالجوں کے کئی طلباء نے اس ایونٹ میں حصہ لیا، جہاں ویڈیوز اور تصاویر کی کٹیگری میں کل 8 ایوارڈز دیئے گئے۔ فاتحین کا انتخاب معزز جیوری ممبران نے کیا جو صنعت کے مختلف شعبوں سے آئے تھے۔ جیوری کے اراکین نے فاتح کا انتخاب کرنے سے پہلے ہر اندراج کو قریب سے دیکھا۔ تمام شرکاء کو شرکت کے لئے سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔ ویڈیو سیگمنٹ میں فاتح شمبھوی راؤ، پریاسوارا بھارتی، سوریا کانت کمار اور نیہا جین ہیں۔ فوٹو گرافی کے شعبے میں فاتح ساکت کمار، سنسکر کیشاری، طیبہ صدیقی اور اتول انکت پرکاش ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.