دوحه ، 29 جنوری (یو این آئی) منور رانا اس عہد کے ممتاز شاعر وادیب تھے ، وہ پوری اردو دنیا میں اپنے منفرد اسلوب شاعری اور انداز پیش کش کی وجہ سے بے حد مقبول تھے، کسی مشاعرے میں ان کی شمولیت اس مشاعرے کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی۔ یہ بات کاروان اردو کے صدر عتیق
انظر نے منور رانا کے انتقال پر تعزیتی نشست میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ، وہ ایک بے باک اور حق گو شاعر تھے، نظریاتی طور پر وہ ترقی پسند تھے، انھوں نے رشتوں کے تقدس کو بطور خاص اپنی شاعری کا موضوع بنایا، ان کی شاعری کی طرح ان کی نثر میں بھی ایک خاص طرح کی شگفتگی اور ندرت پائی جاتی ہے۔