حیدرآباد۔ 30مارچ (یو این آئی)مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہئ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، ڈین ریسرچ اینڈ کنسلٹنسی، مولانا آز اد نیشنل اردو یونیورسٹی اور تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے اشتراک سے ریسرچ اسکالرس کے لیے ریسرچ میتھاڈالوجی اورآئی سی ٹی ٹولس پر پانچ روزہ آن
لائن ورکشاپ کا انعقاد 11 تا 19/اپریل 2021 عمل میں لا یا جا رہا ہے۔
پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر کے بموجب، پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج ورکشاپ کا افتتاح کریں گے اور مہمان خصوصی کے طور پر تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر/ سیکریٹری، ڈاکٹر محمد غوث شرکت کریں گے۔