the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/21ستمبر(ایجنسی) ممبئی یونیورسٹی شعبہ اردو اور مہاراشٹر اسٹیٹ اردواکاڈمی کے زیراہتمام منعقد اردوادب میں خواتین کاحصہ کے موضوع پرسمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے واضح طور پر کہاکہ اردوادب میں عورتوں اورمردوں کومساوی اندازمیں پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مساوی حقوق کے لیے خواتین کو جدوجہد کرنا ہوگا ۔ اس موقع پر صدارتی خطبہ دیتے ہوئے معروف ڈرامہ نگار اور اداکارہ نادرہ ببر نے کہاکہ خواتین کے استحصال کو روکنے اور ا ہیں حقوق دلا نے کے لیے ادب نے ہمیشہ اہم رول اداکیا،لیکن ابھی کافی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ



انہیں مساوی حقوق حاصل ہوسکیں۔

انہوں نے طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ادب واحترام کے دائرے میں رہ کر اپنی پسند اور ناپسند کادھیان رکھتے ہوئے اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں۔ اس قبل معروف شاعرہ اور سابق صدر شعبہ اردو ڈاکٹر رفیعہ شبنم عابدی نے کہا کہ عورت کو مساوی درجہ ضرور ملناچاہیے۔لیکن اسے بے لگام نہیں ہوناچاہیے، اس کا معاشرہ پر برُا اثر پڑتا پے۔ رفیعہ شبنم عابدی نے اردوادب میں بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین عصمت چغتائی، قرۃالعین حیدر، واجدہ تبسم اور پروین شاکرودیگر ادیبہ اورشاعرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ان فن کاروں نے معاشرے کی برائیوں اور گھٹن کو صفحات پر پیش کردیاہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.