حیدرآباد، 8 فروری (یو این آئی) ڈائرکٹوریٹ آف ٹرانسلیشن اینڈ پبلی کیشنز (ڈی ٹی پی)‘ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ‘ نئی دہلی کے مالی تعاون سے 10اور11فروری 2021کو ”اردو میں معلوماتی ادب“کے عنوان سے دو روزہ قومی آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
افتتاحی اجلاس کا 10فروری کو سہ
پہر 3بجے سے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر میں ہوگا۔
پروفیسر مظفر شہ میری ‘ وائس چانسلر ‘ ڈاکٹر عبد الحق اردو یونیورسٹی مہمان خصوصی ہوں گے اور پروفیسر نسیم الدین فریس‘ ڈین اسکول برائے السنہ‘ لسانیات اور ہندوستانیات مہمان ذی وقار ہوں گے جبکہ پروفیسر شافع قدوائی‘ صدر شعبہ ماس کمیونی کیشن‘ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔