the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) صدرجمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے تعلیمی سال 2021-22 کے لئے باضابطہ طور پر تعلیمی وظائف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں ایسے اسکولوں کی ضرورت ہے جس میں دینی ماحول کے ساتھ ہمارے بچے دنیاوی تعلیم حاصل کرسکیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ اسکالرشپ کی رقم بھی گزشتہ سال سے بڑھا کر ایک کڑوڑ کر دی گئی ہے اور اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
رواں سال 2021-22 کے لئے اسکالر شپ فارم جمع کرنے کی تاریخ 20 جنوری سے 14 فروری 2022 ہے۔فارم ویب سائٹwww.jamiatulamaihind.org ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تعلیمی سال کے دوران مختلف کورسز میں منتخب ہونے والے 656 طلباء کو اسکالرشپ دی گئی تھی، جن میں ہندو طلبا ء بھی شامل تھے۔یہ اس بات کاعملی ثبوت ہے کہ جمعیۃ علماء ہندمذہب کی بنیاد پر کوئی کام نہیں کرتی۔اہم بات یہ ہے کہ طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اب اسکالرشپ کی رقم بھی گزشتہ سال سے بڑھا کر ایک کڑوڑ کر دی گئی ہے اور آنے والے سالوں میں اس رقم میں مزید اضافہ کئے جانے کا منصوبہ ہے۔اسکالر شپ کے ساتھ ہی مولانامدنی کی ایماء پرمولانا حسین احمد مدنی چیئرٹیبل ٹرسٹ دیوبند اور ہندگرواکیڈمی دہلی کے باہمی تعاون سے ”مدنی100“ کے نام سے ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کا بھی آغاز کیا گیا ہے جس میں ذہین،محنتی مگر مالی طور پر کمزور طلبہ کو مسابقاتی



امتحانات کی تیاری کے لئے مفت رہائش کے ساتھ مفت کوچنگ فراہم کی جارہی ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ ان وظائف کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں انتہائی مسرت کا احساس ہورہا ہے کہ ہماری اس ادنی ٰسی کوشش سے بہت سے ایسے ذہین اور محنتی بچوں کا مستقبل کسی حدتک سنورسکتاہے جنہیں اپنی مالی پریشانیوں کی وجہ سے اپنے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں جس طرح کی مذہبی اور نظریاتی جنگ اب شروع ہوئی ہے اس کامقابلہ کسی ہتھیار یاٹکنالوجی سے نہیں کیا جاسکتابلکہ اس جنگ میں سرخروئی حاصل کرنے کاواحد راستہ یہ ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم سے مزین کرکے اس لائق بنادیں کہ وہ اپنے علم اور شعور کے ہتھیارسے اس نظریاتی جنگ میں مخالفین کوشکست سے دوچارکرکے کامیابی اورکامرانی کی وہ منزلیں سرکرلیں جن تک ہماری رسائی سیاسی طورپر محدوداورمشکل سے مشکل تربنادی گئی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آزادی کے بعد آنے والی تمام حکومتوں نے ایک طے شدہ پالیسی کے تحت مسلمانوں کو تعلیم کے میدان سے باہر کردیا، سچرکمیٹی کی رپورٹ اس کی شہادت دیتی ہے جس میں واضح طورپر کہا گیا ہے کہ مسلمان تعلیم کے شعبہ میں دلتوں سے بھی پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوموں کو اپنی کامیابی کی تاریخ خود لکھنی پڑتی ہے اور مسلمانوں کو بھی اپنی کامیابی عبارت خود لکھنی ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.