حیدرآباد، 24/ اگست (یواین آئی)تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے سلسلہ میں ریاستی وزرا نے ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔
اس ویڈیو کانفرنس میں ضلع کلکٹرس،محکمہ تعلیم،
صحت،پنچایت راج اور د یہی ترقی کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔
وزیرتعلیم سبیتااندراریڈی اور وزیر دیاکرراو نے پنچایت راج محکمہ کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ اس خصوص میں تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔