حیدرآباد، 29 اکتوبر (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے ثقافتی و علمی اشتراک کے سلسلے میں امریکی قونصل خانہ، حیدرآباد اور ریجنل انگلش لینگویج آفس، نئی دہلی کے عہدیداروں نے آج پروفیسر سید عین الحسن،وائس چانسلر سے ملاقات
کی۔
اس موقع پر پروفیسر سید عین الحسن نے امریکی قونصل خانہ کی جانب سے کی گئی پہل کا خیر مقدم کیا اور اسے مدرسوں اور یونیورسٹی تعلیمی نظام کے لیے ایک پل قرار دیا۔
انہوں نے امریکی قونصل خانہ پر زور دیا کہ وہ اپنا ای لرننگ پروگرام یونیورسٹی آف کیمپسس کے لیے فراہم کرے۔