: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد7 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (MANUUTA) کے انتخابات کے انعقاد کا عمل 07.10.2021 کو اختتام پذیر ہوا جس کی سربراہی پروفیسر نثار احمد آئی مُلّا صاحب ، شعبہ تجارت نے کی۔ MANUUTA کے عہدیداران متفقہ طور پر منتخب ہوئے۔ منتخب عہدیداران میں : صدر: جناب ڈاکٹر بونتھو کوٹیا ، اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ CS & IT ، نائب صدر: جناب ڈاکٹر سیّد محمود کاظمی ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ، شعبہ ترجمہ ، جنرل سیکریٹری: جناب محمد فصیح الدین ، اسسٹنٹ پروفیسر ، سی ایس ای ، پالی ٹیکنک (حیدرآباد)، جوائنٹ سیکرٹری (آرگنائزنگ) : جناب سیدعلوی کے ، جوائنٹ سیکریٹری (پبلسٹی): محترمہ ڈاکٹر کہکشاں لطیف ، اسسٹنٹ
پروفیسر ، شعبہ ترجمہ ، خازِن: ڈاکٹر سید محمد فضل الحق ، اسسٹنٹ پروفیسر ، سی ایس ای ، پالی ٹیکنک (حیدرآباد) مانوٹا الیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈاکٹر ایس مقبول احمد ، ممبر ، ڈاکٹر ایچ علیم باشا ، ممبر ، ڈاکٹر پی سرتھ چندر شامل ہیں۔ شریک آپٹڈ ممبر ، ڈاکٹر ویکر یونیسا ، کو- آپٹڈ ممبر ، اور مسٹر ایس ایم۔ محمد فرحت اللہ ، ٹیکنیکل سپورٹ نے MANUUTA کے تمام منتخب آفس بیئررز(عہدیداران) کو مبارکباد دی۔ پروفیسر سید عین الحسن ، معزز وائس چانسلر ، MANUU ، پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ، پرو وائس چانسلر ، پروفیسر صدیقی محمد محمود ، رجسٹرار I/c نو منتخب آفس بیئررز کو بھی مبارکباد دی اور ان کے مانوٹا میں ان کے دور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔