حیدرآباد، 8 مارچ (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں عالمی یومِ خواتین کے سلسلے میں آج پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کے ہاتھوں شعبہ تعلیمِ نسواں کے تیار کردہ پوسٹرس بموضوع ”اردو یونیورسٹی صنفی مساوات کی حامی“ اور ”کیا آپ صنفی امتیاز کو ختم کرنے میں مدد کریں گے؟“ کا رسم
اجراءعمل میں آیا۔
اس موقع پر پروفیسر شیخ اشتیاق احمد، رجسٹرار اور ڈاکٹر آمنہ تحسین، صدر شعبہ ¿ تعلیمِ نسواں بھی موجود تھے۔
پروفیسر سید عین الحسن نے اس موقع پر اپنے پیام میں نہ صرف یونیورسٹی بلکہ سارے عالم کے لوگوں کو دعوت دی کہ ایک بار پھر غور کریں اور مردو و عورت میں موجود عدم مساوات کو دور کریں۔