حیدرآباد16دسمبر(یواین آئی)شہریت ترمیمی قانون پر ناراضگی کے حصہ کے طور پر کئے گئے احتجاج کے موقع پر دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر پولیس کی زیادتی کے خلاف مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی
کے طلبہ نے احتجاج کیا اور یونیورسٹی کی اصل گیٹ بند کردی۔
ان طلبہ نے کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔
طلبہ نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور اس قانون کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔