the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ناگپور/21ڈسمبر(ایجنسی) مہاراشٹر حکومت نے ریاست کے 175سرکارامداد سے چلنے والے اردومیڈیم اسکولوں کو کم داخلے کے مدنظر بند کرنے اور ان اسکولوں کے بچوں کو مراٹھی اسکولوں میں ضم کرنے کا فیصلہ لیا اور اس طرح حکومت طالبعلم کو رائٹ ٹو ایجوکیشن (آرٹی ای)کے تحت اس کی مادری زبان میں تعلیم دینے کے حق کی سراسرخلاف ورزی کررہی ہے۔ ریاستی وزیر ونودتاوڑے نے کہا کہ حکومت نے 4093اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ،جن میں 10یا اس سے کم بچے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ان میں سے 1314اسکول بند کیے جائیں گے۔ان پرائمری اسکولوں کو ایک کلومیٹر دائرے میں واقع دیگر اسکولوں میں منتقل کیا جائے گا۔جبکہ سیکنڈری اسکولوں کے بچوں کو تین



کلومیٹرکے دائرے میں منتقل کیا جائے گا۔حکومت اور ضلع پریشد نے یہ منتقلی بغیر لسانی بھید بھاؤ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس لیے دھولیہ ضلع انتظامیہ نے ضلع پریشد اردواسکول نمبر 4کو بوکنڈ کے ضلع پریشد مراٹھی اسکول نمبر 3میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جوکہ اسی گا?ں میں واقع ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اسی طرز پر ناسک کے پانچ اردوذریعہ تعلیم کے تحت اسکولوں کو مراٹھی اسکولوں میں ضم کردیا گیا ہے۔اکھیل بھارتیہ اردوششھک سنگھ (اے بی یوایس ایس )نامی اردومیڈیم اساتذہ کی تنظیم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اردومیڈیم کے کم تعداد والے اسکولوں کو آرٹی ای کے تحت کھلا رکھا جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم مادری زبان میں حاصل کرسکیں۔آرٹی ای کے تحت 20طلبا والے بچوں کے اسکول کو بھی جاری رکھنے کا حق دیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.