: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 13جنوری (یو این آئی) انجمن محافظ اردو بہار، کے جنرل سکریٹری سید فضل وارث نے وزیر اعلی نتیش کمار سے صوبہ بہار میں اردوکی لازمیت برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوے مطالبہ کیا کہ بہار اردو اکیڈمی، اردو مشاورتی کمیٹی اور بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی جلد از جلد تشکیل نو کی جائے انہوں نے کہا کہ ان اداروں
کی تشکیل نو نہ ہونے کے سبب ان کی سرگرمیاں متاثرہورہی ہیں انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی تشکیل نو کرکے اس کی ذمہ داری ایک ایمان دار شخص کو سونپنے،اردو مشاورتی کمیٹی بہار کی تشکیل نو کر کے اردو آبادی کی تشویش کو دور کریں اور اسی کے ساتھ تعطل کی شکار بہار اردو اکاڈمی بلاتاخیر تشکیل نو کریں۔