سری نگر، 25 ستمبر (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ اردو کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا ہے اور یہ زبان تا قیامت زندہ رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ اردو زبان کو ختم کرنے کی
کوشش کرنے والے خود ہی ختم ہو جاتے ہیں۔
موصوف ڈائریکٹر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز چرار شریف بڈگام میں 'انجمن فروغ اردو جموں و کشمیر' کی طرف سے 'اردو اساتذہ کی صلاحیت سازی' کے عنوان پر منعقدہ دو روزہ ورکشاپ سے اپنے خطاب کے دوران کیا ہے۔