: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد 23 فروری (یو این آئی) نئی نسل کو مادری زبان اُردو سے جوڑنا ضروری ہے تاکہ اس زبان کی آبیاری کے لئے ایک اور نسل تیار ہو سکے، مسلمانوں نے یوروپی اقوام سے بہت کچھ اپنایا لیکن اُن کی مادری زبان سے محبت کرنے کا جو جذبہ ہے وہ اپنا نہیں سکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد
ریٹائرڈ پروفیسر اردو آرٹس کالج نے فری پریس ایڈیٹرس اینڈ جر نلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام عالمی یوم مادری زبان کی مناسبت سے منعقدہ ادبی اجلاس بعنوان مادری زبان اور ہماری ذمہ داری سے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد ایف پی ایس بال روبرووکٹوریہ ہوٹل بی بی بازار چورا با حیدرآباد میں کیا گیا تھا۔