the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/دوحہ، 3جون (یو این آئی) اردو زبان ایک خوشبو کی طرح ہے۔ زبان کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، یہاں پر بھی کوئی سرحد نہیں ہے۔ ہر جگہ کے لوگ موجود ہیں۔بھید بھاؤ، مفاد پرستی کو قلم اور صحافت کے ذریعہ دور کیا جا سکتا ہے۔یہ بات بزم اردو قطر کے زیر اہتمام’اردو صحافت کا دو سو سالہ جشن و سالانہ مشاعرے کی مشاعرے کی صدارت کرتے ہوئے بزم کے سرپرست اعلیٰ حسن عبد الکریم چوگلے نے کہی۔
انھوں نے دوحہ قطر میں اردو کے تعلق سے ہونے والے کام کی ستائش کی اور کہا کہ اردو کے تعلق سے جو بھی کام ہو رہا ہے اسے جدید ٹکنالوجی کے توسط سے منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر قطر کے صاحب دیوان شعرا پر مشتمل ایک کتاب کی اشاعت کا بھی اعلان کیا جس کی ذمہ داری بزم کی جنرل سکریٹری احمد اشفاق کو دی۔
استقبالیہ کلمات میں اعجاز حیدر نے بزم کا تعارف اور بزم کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ بزم نے اب تک سلور جبلی، گولڈن جبلی کے ساتھ ساتھ سینکڑوں



رزمیہ، حمدیہ،نعتیہ اور طرحی مشاعرے کامیابی کے ساتھ منعقد کر چکی ہے اوربزم کی ہی کاوشوں سے ۰۸۹۱؁ میں اردو ریڈیو قطر کا آغاز ممکن ہو سکا، اب تک بزم کے ذریعے اہم پروگرام اور ان میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات اور شعراکا ذکر کیا۔
صحافت کے دوسو سال مکمل ہونے پر بزم کے نائب صدر اطہر اعظمی نے مختصر مگر جامع مضمون پیش کیا جس میں اردو صحافت کے ۰۰۲ سو سالہ دور میں اسکے کردار،درپیش چیلینجز،مشکلات اور مسائل کے حل پر روشنی ڈالی گئی۔
طفیل احمد (عمان) نے اردو صحافت کو با اثر بنانے زور دیتے ہوئے کہا کہ صحیح خبروں کے لیے صحافت کا با اثر اور خود مختار ہونا ضروری ہے۔ اردو صحافت کی پہنچ اور اثر، مالیات کی کمی دوسری زبانوں کے مقابلے بہت کم ہیں۔ اردو صحافت دوسری زبان سے متاثر نظر آتی ہے اسلیے ان بنیادی منفی اثرات کو ختم کرنا ہوگا ایسے میں ہمارا رول دوسرے درجے کا ہوگا ہم راہ نما نہیں بن سکتے۔ انھوں نے آخر میں امید ظاہر کی کہ یہ قدم قطر سے ہی شروع ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.