the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،11اکتوبر (یو این آئی) اردو کی شیرینی،لطافت اور مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ موجودہ دور میں اردو زبان کی محبوبیت کا دائرہ روز بروز پھیل رہا ہے اور بر صغیر ہندوپاک کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اس کی مقبولیت بڑھ رہی ہے ان خیالات کا اظہار ابوظبی سے تشریف لائے مشہور شاعر جاوید صدیقی اور مشہور فکشن نگار و صحافی ڈاکٹر سلیم خان کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں



انہوں نے کیا۔
انھوں نے کہا کہ خاص طورپر خلیجی ممالک میں اردو زبان کے تئیں لوگوں میں غیر معمولی محبت اور دلچسپی پائی جاتی ہے اور جب ہم وہاں کسی سمینار یا پروگرام میں جاتے ہیں تو اردو کے پرجوش محبین کو دیکھ کر بے انتہا مسرت ہوتی ہے۔انہوں نے جاویدصدیقی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک بہترین شاعر ہیں اور ابو ظبی میں ادبی و ثقافتی مجلسوں کے انعقاد میں پیش پیش رہتے ہیں،ان جیسے اردو کے بے لوث خادموں کی بدولت ہی غیر اردو خطوں میں اردو کا چراغ روشن ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.