: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ،28فروری (یواین آئی)انگریزی کی صحافی روہنی سنگھ نے آج یہاں کہاکہ ہندوستان کے متعددعلاقوں کا دورہ کرنے کے بعد مجھے ادراک ہوا کہ اگر کہیں بھی آپ مفہوم اداکرنے سے قاصر ہوں تو اردوکے الفاظ زبان پر آکر ایک دوسرے کے احساسات اور جذ بات کو سمجھنے میں مدددیتے ہیں روہنی سنگھ آج یہاں پریس کلب آف انڈیا میں شروع ہوئے تین روزہ کتاب میلے میں کلب کے ممبران کی کتابوں کا اجراء اور ان پر مباحثہ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کررہی تھیں ۔
اس موقع پر اردو میں انکی پہلی کتاب اردو میں
میرا دوسرا جنم کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ روہنی سنگھ نے اس موقع پر اردو سے اپنی دلچسپی کی تفصیلات بھی بیان کیں۔ انھوں نے کہا کہ اردو حالانکہ میری مادری زبان نہیں تھی مگر میرے آبا واجداد اس سے منسلک تھے۔ میں نے بچپن میں اپنے دادا کو سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کو اردو میں پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سکھ مت پر ریسرچ کے دوران انھیں اردو پڑھنے کا شوق پیدا ہوا اور انھوں نے اس میں اتنی مہارت حاصل کر لی کہ انکے مضامین اردو کے اہم بین الا قوامی اخبارات اور ڈیجیٹل میڈ یا مستقل شائع ہوتے ہیں۔