the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
الہ آباد 25، دسمبر (یو این آئی) اردو کے ادیب، مشہور نقاد اور ناول نگار شمس الرحمن فاروقی کاطویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح یہاں انتقال ہوگیاان کی عمر 85 سال تھی ایک مہینہ قبل انہیں کورونا ہوا تھا جس سے وہ نجات پاچکے تھے لیکن بعد میں انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں آج ہی دہلی سے یہاں لایا گیا تھا جہاں انہوں نے صبح 11.30 بجے آخری سانس لی۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں ہیں =۔ان کی اہلیہ کا انتقال چند سال قبل ہوگیا تھا۔وہ ایک عرصہ سے علیل تھے اور آج ہی دہلی سے ڈاکٹروں کے مشورہ پر ایر ایمبولینس سے انہیں ان کے گھر الہ آباد لایا گیا تھا



جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔
ان کی نماز جنازہ اور تدفین آج شام 6 بجے ادا کی جائے گی۔
سرسوتی سمان، ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے سرفراز اور پدم شرییافتہ مسٹر فاروقی کا شمار اردو ادب کی بڑی شخصیات میں ہوتا تھا۔ ان کا ناول ’کئی چاند تھے سرآسمان‘ بہت مشہور ہوا اور بہت بڑے حلقے کو متاثر کیا۔
وانڈین پوسٹل سروس کے سینئر افسر تھے اور ریٹائر ہونے کے بعدپوری توجہ لکھنے پڑھنے کے کام پر مبذول کردی تھی۔ انہیں 1986 میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ 2009 میں، انہیں پدم شری سے نوازا گیا۔شعر شور انگیز چارجلدیں پر انہیں 1996میں سرسوتی سمان سے نوازا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.