: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی 3 جنوری(یواین آئی)ممبئی میں 6،جنوری سے قومی کونسل اور انجمن اسلام کے زیر اہتمام ہونے والے ممبئی اردو کتاب میلہ2024سے قبل انجمن کے صدر ڈاکٹر ظہیرقاضی نے کہاکہ اردوکتاب میلہ اردو میلے کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا جنوبی ممبئی میں ممبئی مراٹھی پتر کار سنگھ میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور انجمن
اسلام کی جانب سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے قومی کونسل کے اردو کتاب میلہ کے انچارج افسر اجمل سعید نے آغاز میں قومی کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر دھننجے سنگھ کی جانب سے تمام محبان اردو کو اردو کتاب میلے کی کامیابی کی پیشگی مبارکباد دی،اور ان کی جانب سے میلے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔