نئی دہلی،30جون(یو این آئی) اردو کے فروغ کے لیے اردو اکادمی ہمیشہ سے کوشاں رہی ہے اور اب کورونا کے بعد حالات معمول پر آتے ہی اکادمی کی سرگرمیاں اپنے عروج کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
اسی سلسلے کا یہ مقبول عام
پروگرام ”نئے پرانے چراغ“ ہے۔
نئے شعرا اور تخلیق کار جنھوں نے اس سے قبل اس پروگرام میں شرکت نہیں کی ہے اپنا نام اردو اکادمی، دہلی کے دفتر میں 5/جولائی تک اندراج کرادیں تاکہ آگے کی کارروائی میں ان کے نام کا اندراج ہوسکے۔