نئی دہلی/5اپریل(ایجنسی) سیول سرویس کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے، Kanishak Kataria کنیشک کٹاریہ نے یو پی ایس سی امتحان 2019 میں ٹاپ کیا ہے، سرشٹی جینت دیشمکھ Srushti Jayant Deshmukh نے خواتین میں ٹاپ کیا ہے، انکی آل انڈیا رینکنگ (AIR) 5 ہے، نکسل متاثرہ چھتیس گڑھ کی نمرتا جین 12ویں مقام پر آئی ہے، فائنل نتائج یو پی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ upsc.gov.in چیک کیا جاسکتا ہے-
ٹاپ 25 میں 15 مرد اور 10 خواتین طالب علم ہے، کل 759 امیدواروں کا آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے لیے سیلکشن ہوا ہے، ان میں 577 مرد اور 182 خواتین ہے، 759 پاس کرنے والے امیدواروں میں سے جنرل زمرے کے 361، او بی سی زمرے کے 209، ایس سی زمرے کے 128 اور ایس ٹی زمرے کے 61 امیدوار ہے.
پہلے نمبر پر کنیشک کٹاریہ، دوسرے نمبر پر اکشت جین، تیسرے نمبر پر جنید احمد آئے ہیں-