the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
گزشتہ تین سالوں میں ایم ایس کو  تیسرے سیول سرونٹ کی تخلیق کا اعزاز

حیدرآباد ۔ 23 مئی ۔ پریس نوٹ (پریس نوٹ) ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے طالب علم محمد برہان زماں نے اپنے اساتذہ اور منجمنٹ کے اُمیدوں پر کھرا اترتے ہوئے یو پی ایس سی 2022 کے میرٹ لسٹ میں 768 واں رینک حاصل کیا ہے ۔ اس طرح اکیڈیمی کو باوقار سیول سروسس میں اپنے تیسرے طالب علم کو شریک کروانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے طالب علم محمد برہان زماں کا  یو پی ایس سی رول نمبر
0626591 تھا اور ان کا آل انڈیا رینک 768 ہے ۔  یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) کے ذریعہ اعلان کردہ سول سروسز  2022 کے نتائج کے مطابق تقریباً 11 لاکھ 52 ہزار امیدواروں نے پریلمنری امتحان میں شرکت کی جس میں تقریبًا 14 ہزار امیدوار مین Main امتحان کے لئے کوالیفائی ہوئے جن میں سے 2,529 امیدواروں نے  کامیابی حاصل کی تھی، انہیں تین مرحلوں میں منعقدہ پرسنل انٹرویو کے لیے بلایا گیا تھا۔ ان میں 83 مسلمان تھے۔
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے 9 طلبہ نے  یو پی ایس سی 2022 پریلیمنری امتحان میں کامیابی حاصل کی جن میں سے تین طلبہ 
 انٹرویو کے مرحلہ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے 
اور ان تینوں میں سے محمد برہان زماں فائنل میرٹ لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ توقع ہے کہ محمد برہان زماں کا انڈین پولیس سروسس ۔ آئی پی ایس کے لئے انتخاب ہو جائے گا ۔ اس طرح محمد فیضان احمد آئی اے ایس  اور محمد
حارث سمیر آئی اے ایس کے بعد محمد برہان زماں کو 



ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں تربیت حاصل کرتے ہوئے سیول سروسس کے لئے منتخب تیسرے امیدوار ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ یاد رہے ایم ایس آئی اے ایس کے 
 محمد فیضان احمد نے یو پی ایس سی 2019 میں آل انڈیا 58 رینک
  اور اسی امتحان میں محمد
حارث سمیر نے آل انڈیا 270 واں رینک حاصل کیا تھا ۔
۔
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے طالب علم  محمد برہان زماں کی کامیابی پر اکیڈیمی کے چیئر مین محمد لطیف خان نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کامیابی کو اللّٰہ تعالٰی کی طرف سے عنایت قرار دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے محمد برہان کے مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ محمد لطیف خان نے کہا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی سے سیول سروسس کے لئے تیسرے طالب علم کی کامیابی سے  قوم کی خدمت کے تئیں ایم ایس  کے جذبہ کو مزید تقویت اور   ملک کی ترقی میں اور موثر کردار ادا کرنے کاحوصلہ ملتا ہے ۔

 یو پی ای سی سول سروسز میرٹ  2022 کی اجراء کردہ لسٹ    933 کامیاب امید واروں پر مشتمل ہے جن میں  30 مسلمان بھی شامل ہیں۔ 
 

یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے ستمبر 2022 میں ہونے والے سول سروسز کے امتحانات اور جنوری/مئی 2023 میں کیے گئے پرسنل انٹرویو کے نتائج کا آج اعلان کرتے ہوئےآئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس، آئی آر ایس اور دیگر سول سروسز کے عہدوں کے لیے کل 933 امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے۔ یو پی ایس سی نے تین مرحلوں میں سول سروسز 2022 کے امیدواروں کے ذاتی انٹرویو کیے، جس کا تیسرا اور آخری مرحلہ 18 مئی 2023 کو ختم ہواتھا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.