the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 7 جنوری (یو این آئی ) ڈاکٹر محمد اسکندر اور ان کی ٹیم شعبہ بایو ٹکنالوجی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے Breastکینسر خلیوں میں گلوکوز کے صرف کو منضبط کرنے والے CBX2 اور CBX7 جینس کے مخالفانہ رول کو دریافت کرلیا ہے۔ اسٹڈی کے مطابق پستان کینسر میں گلوکوز میں تحول کے اثرات کی بنیاد پر سی بی ایکس 2 کینسر رول کا حامی پایا گیاہے جب کہ سی بی ایکس 7 کینسر مخالف رول کا حامل پایا گیا ہے۔
تین ہزار سے زیادہ پستان کینسر کے مریضوں اور جین کی سائلنسنگ تجربوں کے ساتھ مختلف اور متنوع سالموں کے زیادہ ڈاٹا (جسے ملٹیو مکس کہتے ہیں)کے استعمال سے
ڈاکٹر اقبال کی ٹیم نے پایاکہ پستان کینسر خلیے کے ذریعے گلوکوز کا استعمال منضبط کرنے میں سی بی ایکس 2 کا رول مثبت ہوتاہے جب کہ سی بی ایکس 7 کا رول منفی ہوتاہے۔
نتائج کی حیاتیاتی معنویت کو اجاگر کرتے



ہوئے سی بی ایکس ۲ جین کو پایا گیا کہ پستان کینسر میں نارمل ٹسو کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر ہوتاہے۔جب کہ اس کے بالکل برعکس رجحان سی بی ایکس 7 میں ملاحظہ کی گئی۔اس کے علاوہ، سی بی ایکس 2، اور سی بی ایکس 7 کے Expression Statusپستان کینسر کی تیزی اور شدت سے متعلق ہے جو او ربھی زیادہ مہلک کینسر ہے جس میں سی بی ایکس 2کا لیول زیادہ ہوتاہے اور سی بی ایکس 7 کم ہوتا ہے۔ اس مطالعہ میں ان باتوں کا انکشاف کیا گیا۔
ڈاکٹر اقبال اور ان کی ٹیم نے یہ بھی پایا کہ جن مریضوں میں سی بی ایکس 2 زیادہ اور سی بی ایکس 7 کی مقدار ٹیومر میں کم ہوتی ہے تو ان میں بقا کے امکانات کم ہوتے ہیں ان کے مقابلے میں جن مریضوں میں یہ ترتیب الٹ ہوتی ہے۔جامعہ کی مذکورہ ٹیم نے اس دوا کا پتا لگالیا ہے جس سے ایسے مریضوں کا بہتر طور پر علاج ممکن ہوسکے گا جن میں سی بی ایکس 2 زیادہ اور سی بی ایکس 7 کم ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.