the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/18مئی(ایجنسی) نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ریختہ فاؤنڈیشن نے اردو ادب کے طلبا کے لئے نصابی مواد تک رسائی میں حائل دشواریوں کے پیش نظر ریختہ ویب سائٹ پر ایک ایسا گوشہ متعارف کرایا ہے جس میں ملک کی بیشتر یونیورسٹیوں اور کالجوں میں جاری اردو نصابات شامل ہیں۔ 
ریختہ فاؤنڈیشن کے بانی سنجیو صراف نے بتا یا کہ چونکہ زیادہ تر نصابی کتابیں بازار میں دستیاب نہیں ہیں ،اور آن لائن اسپیس میں ان کی موجودگی بہت بے ترتیب ہے۔ اس لئے بڑے مربوط طریقے سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ طلبا اپنے تعلیمی ادارے کے نام پر کلک کرتے ہی جاری نصاب تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور شامل متون اور کتابوں کو پڑھ سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی نوعیت کی یہ پہلی نصابی سہولت ہے۔
مسٹر صراف نے بتایا کہ ویب سائٹ پر موجود اس گوشے میں فی



الحال ملک کے17 تعلیمی اداروں میں رائج بی ۔اے اور ایم ۔اے کے نصاب شامل ہیں۔ اس فہرست میں مزید تعلیمی اداروں کو شامل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ لائبریریوںمیں کتابیں محدود ہوتی ہیں۔اس لئے طلبا کو کئی طرح کی مشکلوں سے گزرنا پڑتا ہے۔' ہماری یہ کوشش انہیں دشواریوں پر قابو پانے اور طلبا کو نصاب کے حوالے سے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے مقصد کے تحت ہے۔ اس سمت میں ہم اور بھی کئی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جو جلد اردو طلبا کی دسترس میں ہوں گے۔'

ریختہ کی طرف سےاس فیچر کے استعمال اور اس سے استفادے کو آسان بنانے کے لیے تعلیمی اداروں کے نام سے متعلقہ نصاب پی ڈی ایف فارمیٹ میں اپلوڈ کیا گیا ہے۔جسے آف لائن بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ تعلیمی ادارے کے نام پر کلک کرتے ہی مکمل نصاب کھل جاتا ہے۔ طلبا نصاب میں موجود کوئی بھی کتاب ،غزل ، نظم، قصیدہ ،مثنوی، مرثیہ ،افسانہ،ڈرامہ، خاکہ اور انشائیہ صرف ایک کلک پر پڑھ سکتے ہیں۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.