نئی دہلی/24مئی (ایجنسی) وزارت فروغ انسانی وسائل میں شعبہ اسکولی تعلیم اور خواندگی کے سیکریٹری مسٹر انل سروپ نے تعلیم کو کمپویٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس کے بغیر ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی ۔ یہ بات انہوں نے یونیسف انڈیا اور وزارت فروغ انسانی وسائل کی مساعی سے شکشا میلہ میں اپنے کلیدی خطبہ میں کہی۔
انہوں نے یونیسف انڈیا اور وزارت فروغ انسانی وسائل کی مساعی سے شکشا میلہ کا انعقاد ، بچوں کی تعلیم و تدریس کے قابل تقلید اور کامیاب تجربوں کی نمائش سے فائدہ پہونچے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ تعلیمی مقاصد ہندوستان کی 17 ریاستوں میں ایک مرکزی نوعیت کے پروگرام کے ذریعہ حاصل کئے گئے ہیں ۔ میلہ میں بچوں
میں چیزوں کو جاننے ، سمجھنے اور پہچانے کے عمل اور ان کی زندگی کے مراحل میں آنے والے نئے نئے اختراعی حصول تعلیم کے مراکز ، نیز ان میں تخلیقی صلاحیتوں کے نمونوں کو پیش کیا گیا ۔
اس موقع پر اپنی تقریر میں یونیسیف کی ہندوستان میں نمائندہ ڈاکٹر یاسمین علی حق نے سب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے اور انہیں اسکول لانے کی کوششوں میں تیزی لانے کے لے حکومت ہند کے اقدام کی ستائش کی ۔ انہوں کہا کہ "لازمی تعلیم کے حق کے متعلق قانون کے Right to EducationAct کے نفاذ بعد سے اسکولوں تک رسائی اور بچوں کی داخلہ کی شرح میں اضافہ کے علاوہ تعلیمی سہولیات جیسے اسکولوں میں بیت الخلاؤں کی تعمیر ، صاف پانی پینے کا انتظام ، اساتذہ کی بھرتی ، غیر تربیت یافتہ اساتذہ کی تربیت جیسی سرگرمیاں منظم انداز میں چلائی جارہی ہیں۔