نئی دہلی ، 20 جنوری (یواین آئی) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال’ نشنک‘ نے بدھ کے روز مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن فار پیس اینڈ سسٹینبل ڈیلپمنٹ (ایم جی آئی ای پی) کے چیئرمین پروفیسر جے ایس راجپوت ، ڈائریکٹر اننت دریاپا ، یونیسکو کے ڈائریکٹر ایرک فالٹ کے ساتھ ہندوستان کی نئی قومی تعلیمی پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ان سے اس پر عمل
درآمد میں تعاون دینے کا مطالبہ کیا۔
ڈاکٹر نشنک نے کہا ’’وزارت تعلیم کو ایم جی آئی ای پی کے ڈائریکٹر اور چیئرمین کی طرف سے اہم تعاون حاصل ہوتا ہے ۔
ایم جی آئی ای پی ایک اہم ادارہ کے طور پرتسلیم شدہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ انسٹی ٹیوٹ ’سماجی اور جذباتی احساس‘ اور’پائیدار ترقی‘ کے لئے تعلیمی شعبے میں ایک مرکزی نقطہ کے طور پر ابھرے گا ‘‘۔