: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 29 اپریل (یو این آئی) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ( یوجی سی ) نے اعلان کیا ہے کہ قومی اہلیتی امتحان (نیٹ ) کا امتحان 16 جون کے بجائے 18 جون 2024 کو ہو گا۔ یوجی سی نیٹ امتحان کی تاریخ کو تبدیل کر کے 18 جون کر دیا گیا کیونکہ یوجی سی نیٹ اور سول
سروسز کے ابتدائی امتحان کی تاریخ 16 جون کو پڑ گئی تھی۔ یوجی سی کے چیئر مین ایم جگدیش کمار نے پیر کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ " امید واروں سے معلومات حاصل کرنے کے بعد کمیشن نے یوجی سی ۔ نیٹ جون 2024 کے امتحان کی تاریخ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔