the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 7؍ اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز برائے یوجی سی نیٹ کوچنگ کے زیراہتمام یوجی سی نیٹ/جے آر ایف امتحانات کے لیے کوچنگ کلاسس کا 4؍ستمبر2017 سے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ کوچنگ کے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 28؍ اگست مقرر کی گئی ہے۔ 
ڈاکٹر پی ایس منور حسین ، جوائنٹ رجسٹرارو نوڈل آفیسر‘ یو جی سی کوچنگ اسکیمس کے بموجب نومبر کے پہلے ہفتے میں یوجی سی کی جانب سے منعقد شدنی قومی اہلیتی امتحان /جے آر ایف میں شرکت کرنے والے طلبہ اس مرکز سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ یہاں



اردو، انگریزی، عربی، فارسی، ہندی، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاسیات، مینجمنٹ، سوشل ورک‘ کمپیوٹر سائنس اینڈ اپلیکیشن، ویمنس اسٹڈیز، ایجوکیشن، ماس کمیونیکیشن اور جغرافیہ کے بشمول لازمی مضمون جنرل اسٹڈیز و تعلیمی رحجان (Teaching aptitude)کی تربیت کی خصوصی کوچنگ کا نظم کیا جارہا ہے۔ یہ تربیت انگریزی زبان میں ہوگی ۔ خواہش مند طلبہ کمرہ نمبر 02سی ایس ای کوچنگ اکیڈیمی بلڈنگ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ درخواست فارم کے ساتھ 200/- روپئے کا ڈیمانڈڈرافٹ منسلک کریں جو بحق مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی حاصل کردہ اور حیدرآباد میں قابل اداہو۔مزید معلومات کے لیے 040-23008436 فون نمبر پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.