نئی دہلی/20اپریل(ایجنسی) سی بی ایس سی انگریزی کے سوال نامہ میں ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے ہرطلباء کو دو نمبر زیادہ دے گا۔سی بی ایس سی نے اپنی غلطی کو قبول کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔تاہم سی بی ایس سی کے مذکورہ فیصلہ کے بعدطلباءکو تھوڑی راحت ضرور ملےگی۔
start;">سی بی ایس سی کے ساتھ تنازعہ مسلسل جاری ہے ، پیپر لیک معاملہ سامنے آنے کے بعد ہی 10 ویں کے پیپر میں ایک سوال میں ٹائپنگ کی غلطی کا معاملہ بھی سامنے آیاتھا۔ سی بی ایس سی نے اپنی غلطی کو مانتے ہوئے دو نمبر اضافی کے طور پر دینے کا فیصلہ لیا ہے۔سی بی ایس سی کے اس فیصلہ سے طلباء کے درمیان خوشی کی لہر پیدا ہو گی ہے۔