the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔24/ستمبر(پریس ریلیز) ملت کے نوجوانوں کو ملک کی بیوروکریسی میں لانے کی ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی کاوشوں نے رنگ لایا اور الحمداللہ ایم ایس IASاکیڈمی کے 2طلباء نے UPSCکے سیول سرویز 2020 کا امتحان ٹاپ رینک کے ساتھ پاس کرلیا ہے اور ان دونوں کا IAS کے لئے سلکشن ہوگیا ہے۔
UPSCکی طرف سے گذشتہ شب جاری سیول سرویز 2020 کا نتیجہ جاری کیا گیا جس میں 761 امیدواروں کا فائنل سلکشن ہوا۔ اس فہرست میں ایم ایس IASاکیڈمی کے فیضان احمد نے 58رینک لایا اور محمد حارص سمیر کو 270 رینک حاصل ہوا ہے۔ ان دونوں کو اس نمایاں رینک لانے کے سبب IASکیڈر کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے چیرمین محمد عبدالطیف خان نے اس موقع پر اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ہمارے ملت کے طلباء میں وہ تمام صلاحتیں موجود ہیں اگر انکی صحیح رہبری اور مناسب تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے تو وہ تمام مشکلوں کو بآسانی پار کرلینگے۔
انہوں نے کہا کہ 2017 مارچ میں ایم ایس نے IASاکیڈمی کو قائم کرکے ملک کی خدمت کے لئے ملت کے طلباء کو بیوروکریسی کے لئے تیار کرنے کا جوبیڑا اٹھایا تھا وہ اب پھل دینا شروع کردیا ہے اور اس IASاکیڈمی کے 2 طلباء کو ملک کے باوقار اور اعلیٰ سروس میں نمایاں کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس کے ان دونوں تربیت یافتہ طلباءکی کامیابی سے حیدرآباد سمیت ملک کے نوجوانوں میں اس کریئر کے تیئی ایک نیا جوش پیدا ہوگیا۔
مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس IASاکیڈمی نے ایک چھت تلے طلباء کو وہ تمام سہولتیں مہیا کرائی جو دہلی کے معروف اکیڈمیوں میں دستیاب ہوا کرتا ہے۔ انہوں نے



کہا کہ ملت کے نوجوانوں کو ملک کے اس باوقار سروسیز میں شامل کرنے اور وطن کی خدمت کے لئے ایم ایس قومی سطح پر ملک کے 72 شہروں میں طلباء کے انتخاب کے لئے داخلہ ٹسٹ منعقد کرتا ہے اور پھر ان کی تحریری اور زبانی صلاحیتوں کی بنیاد پر انہیں ایم ایس IASاکیڈمی میں داخلہ فراہم کرتا ہے جہاں انکے قیام۔طعام اور کوچنگ کا بالکل مفت انتظام رہتا ہے۔
انہوں نے اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ریزلٹ نے ہمارے حوصلے کو مزید تقویت پہنچایا ہے۔ اور ہمیں پورے تندہی سے اس کام کو مزید اگے بڑھانے کا حوصلہ دیا ہے۔
سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے کہا کہ ایم ایس کی منظم تعلیمی پلانگ اور 30برسوں کے تجربے نے ایم ایس IASاکیڈمی کے طلباء کو ملک کے اس اعلیٰ اور سخت ترین امتحان میں بھی نمایاں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اکیڈمی کے انفراسٹرکچر اور اکیڈمک سپورٹ نے طلباء کی اس نمایاں کامیابی میں کافی معاون رہا ہے۔
واضح رہے کہ امسال UPSCسیول سرویز (Mains)2020میں ایم ایس IASاکیڈمی سے 4طلباء انٹرویو کے لئے کوالیفائی ہوئے تھے جس میں سے فائنل 2طلباء کو یہ بڑی کامیابی ملی۔
فیضان احمد  نے 2018ء میں میکنیکل انجینئرنگ میں گریجویشن کیا ہے۔اسکے والد ریلوے میں اسٹیشن سوپر وائزر ہیں۔ فیضان احمد کی والدہ سائنس گریجویٹ ہیں۔ فیضان کا ایک چھوٹا بھائی ہےجو ہسٹری میں ایم فل کررہا ہے اور اسکی ایک چھوٹی بہن ہے جس نے ایم بی بی ایس مکمل کرلیا ہے۔
محمد حارص سمیر نے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن مکمل کیاہے اور اسکے والد پالی ٹکنیک کالج سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ جہاں وہ لیکچرر تھے۔محمد حارص کی دو بڑی بہن جنہوں نے بی ٹیک کیا ہے اور ایک بڑا بھائی جو IPS افیسرہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.